بنیادی مسائل کرنا اولین ترجیح ہے ، ضلع چاغی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ،میر محمد عارف محمد حسنی

0 359

دالبندین( این این آئی)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات میر محمد عارف محمد حسنی کا کہنا ہے کہ ضلع چاغی کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ضلع کے بنیادی مسائلوں کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے دالبندین ڈسڑکٹ لوکل گورنمنٹ کے آفس کا افتتاح کردیا ۔عملہ نئے آفس میں شفٹ ہوگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری ،ممتاز قبائلی رہنما حاجی ملک خدا بخش سیاہ پاد رند،حاجی میر احمد محمد حسنی ،میر الیاس دہانی ودیگر بھی موجود تھے بعدازہ صوبائی وزیر نے 5کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر دالبندین بس اڈہ ،مزبح خانہ ودیگر ترقیاتی کاموں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی کا کہنا تھا دالبندین شہر کے بنیادی مسائل بہت جلد حل ہوجائینگے اور عوام ان سے استعفادہ حاصل کریگا دالبندین بس اڈہ ایک دیرینہ مسلہ تھا جس سے مسافروں ،ٹرانسپورٹرز اور بازار کے ٹریفک کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور مزبح خانہ اور سبزی منڈی بھی زیر تعمیر شہر کے اندر مختلف اہم کلیوں میں سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام بھی جاری ہے انکا کہنا تھا دالبندین سمیت چاغی بھر کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہے دیہاتی علاقوں میں آبنوشی کے مسائل کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا بہت جلد ضلع چاغی کے عوام تبدیلی محسوس کرینگے انکا مزید کہنا تھا ضلع کے اندر جتنے بھی ترقیاتی اجتماعی کام جاری ہے وہ معیار کے مطابق بن رہے ہیں غیر معیاری کام اور غلط مٹریل کا کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے تمام متعلقہ محکمہ کے آفسیران نگرانی کررہے ہیں اور میں خود بھی نگرانی کرتا ہوں ماضی میں عوام فنڈز بہتر انداز میں خرچ نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہوگئے تھے اب جہاں بھی کام ہوگا وہ معیاری ہوگا اور عوام کے لیئے سود مند ثابت ہوگا صوبائی وزیر نے فیصل کالونی سیاہ پاد اسٹریٹ ،کلی ہاشم خان ودیگر سڑکوں کا بھی دورہ کیا جہاں سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.