پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کو اب احساس ہو گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے۔انہوں نے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے اْن کیاس قوال پر مبنی تصویر بھی شیئر کی جس پر درج تھا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں، ان میں کوئی بھی قدر مشترک نہیں ہے۔شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے قائداعظم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا ہے۔معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے قائد اعظم کے اقوال پر مبنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے قائد اعظم کے بارے میں لکھا کہ امید ہے ہم جلد ہی پاکستان کو ایسا بنادیں گے جیسا قائداعظم چاہتے تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’تھینک یو جناح‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قائد اعظم کی تصویر شیئر کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے پاکستان کی پہلی کابینہ کے اجلاس کا ایک واقعہ شیئر کیا۔بے باک میزبان وقار ذکاء نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قائداعظم سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم وہ پاکستان بنانے سے قاصر رہے جیسا وہ بنانا چاہتے تھے، مگر مستقبل روشن ہے۔حمزہ علی عباسی نے بھی قائد اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور ہیش ٹیگ ’تھینک یو جناح‘ لکھا۔اداکار احسن خان نے بھی مزار قائد پر کھڑے پاکستان کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے قائداعظم کا قول ٹوئٹ کیا۔مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ عام پاکستانی بھی سوشل میڈیا پر قائداعظم کی پاکستان کے لیے انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اْن کا شکریہ ادا کرہے ہیں۔
[…] (ویب ڈیسک)ٹی وی ہوسٹ وقار ذکا حالیہ دنوں میں پاکستانی طالبعلموں کے امتحانات کی […]
[…] شائستہ لودھی لائیو شو میں پھسل گئیں […]