پاکستان کو قائد کے رہنما اصولوں پر چل کر ہی خوشحال، جمہوری، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنایا جاسکتا ہے ، شہباز شریف

0 138

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قائداعظم کے 144ویں یوم ولادت پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو قائد کے رہنما اصولوں پر چل کر ہی خوشحال، جمہوری، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنایا جاسکتا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قائداعظم ایک سچے، کھرے، دیانت دار، جمہوریت پسند، دوراندیش اور عشق رسول کی دولت رکھنے والی عظیم شخصیت تھے۔ انہوںنے کہاکہ محمد علی جناحؒ مایوسیوں کا شکار مسلمانان برصغیر کے لئے اللہ تعالی کی رحمت ثابت ہوئے ،انہوں نے جمہوری اصولوں اور سچائی کی بنیاد پر اپنے مخالفین کو لاجواب کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ دلیل، اصول، سخت مخالفین کے لئے بھی شائستگی اور جمہوری مزاج قائد کی پہنچان رہے ،آج مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر رونما حالات عظیم قائد کی بصیرت اور دوقومی نظرئیے کی سچائی کی گواہی دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو قائد کے رہنما اصولوں پر چل کر ہی خوشحال، جمہوری، ترقی یافتہ اور فلاحی ملک بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم کی دی ہوئی امانت پاکستان اور دو قومی نظریہ کے لئے پوری قوم کو ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول اپنانا ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم واضح کرگئے کہ پاکستان اسلامی، جمہوری، فلاحی ریاست ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ خوداحتسابی کی ضرورت ہے کہ ہم نے قائد کے فرامین پر کس حد تک عمل کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی بابائے قوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطافرمائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.