وفاقی دار الحکومت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات

0 140

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دار الحکومت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ ڈی آئی آپریشنز کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ وقار الدین سید نے کہاکہ چاروں زونل ایس پیز اپنے زون میں ڈیوٹی کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہاکہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے اردگرد خصوصی ناکہ بندی کے ساتھ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ رات کے اوقات میں عبادت کے لیے آنے والے افراد کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عبادت گاہوں میں واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ڈی ائی جی آپریشنز نے کہاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چرچ کے اردگرد کے علاقے کی سرچنگ کی گئی ،گاڑیوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے دور رکھی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ تمام تفریحی مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی، مختلف سیکٹرز میں پولیس ٹیمیں پٹرولنگ کرتی رہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہاکہ مختلف مسیحی عبادات گاہوں میں پولیس کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردا رضا کار بھی معاونت کرتے رہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.