دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی ، آرمی چیف

0 3

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری اپے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہے

، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی ، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ قومی آج قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش آج ملی یکجہتی سے منا رہی ہے

، ان کے یوم ولادت پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے جنہوں نے مزار قائد پر سلامی دی اور پھول بھی چڑھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.