پاکستان کا آئین قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، رحمان ملک

0 195

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹر رحمان ملک نے قائد اعظم کے یوم پیدائش و کرسمس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر پوری قوم و کرسمس کے موقع پرمسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پوری قوم مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہے،کرسمس محبت اور امن کی عکاسی کرتا ہے

، آج محبت کے پرچار کا دن ہے،حضرت عیسیٰ دنیا میں محبت، درگزر اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے تھے

، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کا آئین قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کرسمس کے خوشیاں مناتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.