بلوچستان،کوئٹہ سبزل روڈ پر زوردار دھماکہ
کوئٹہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں چارافراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر امیر محمد دستی تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک تھانے کے قریب واقعہ دوکان کے قریب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد 25سالہ عبدالقیوم، 28سالہ زبیر احمد، 17سالہ کائنات اور 13سالہ بی بی حوا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے مقام پر ایک اور دستی بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے ناکارہ بنادیا گیا ہے جبکہ سبزل روڈ کو ٹریفک کے لئے آدھے گھنٹے تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ۔حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔مزید کاروائی جاری ہے
[…] کوئٹہ میں زوردار دھماکہ […]