مسائل کا حل مزاکرات ہی کے زریعہ ممکن ہے ،میر ضیاءاللہ لانگو
گوادر (خ ن) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مزاکرات ہی کے زریعہ ممکن ہے گوادر دھرنے سے مزاکرات کے تناظر میں اپنے ایک پالیسی بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح یہ ہی ہے کہ بات چیت کے زریعہ گوادر
دھرنا اور احتجاج ختم کروائیں انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاءسے مزاکرات سے مایوس نہیں اپنے لوگ ہیں ان سے مزاکراتی عمل جاری رکھیں گے کمشنر مکران ڈی آئی جی گوادر اور ڈپٹی کمشنر گوادر کو بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلءکی ہدایت ہے کہ مسلئہ افہام و تفہیم سے حل کیا جا? امید کرتے ہیں کہ مولانا ہدایت الرحمان بھی مزاکرات کی حکومتی خواہش کا احترام کرینگے۔