شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

0 225

کوئٹہ( خ ن) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں،شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پردھماکے میں تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ انہوں آئی جی پو لیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے خلاف آئی بی اوز جاری رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔کوئٹہ( پ ر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت کردوں کے خلاف آپریشن میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے شہید سیکورٹی اہلکار کے خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک اور بہادر جوان نے وطن پر جان نثار کر دی۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز دہشت گردو ں کے خلاف کاروائیوں سے ملکی سرحدیں محفوظ بنا رہی ہیں قوم اپنے سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے موسم کے حوالے سے حساس اضلاع میں امدادی سامان دستیاب رکھے،برف باری کے علاقوں میں قومی شاہراو¿ں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر بھاری مشنری اور عملہ تعینات کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کی پیش نظر متعلقہ محکمے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھیں ،پی ڈی ایم اے موسم کے حوالے سے حساس اضلاع میں امدادی سامان دستیاب رکھے۔انہوں نے کہاکہ برف باری کے علاقوں میں قومی شاہراو¿ں کی ممکنہ بندش کے پیش نظر بھاری مشنری اور عملہ تعینات کیا جائے۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ مواصلات کے مابین کوارڈینیشن قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائے۔ زیارت ،کوژک ٹاپ ،کان مہتر زئی ،لک پاس اور بولان پاس میں برف ہٹانے کی مشنری تیار رکھی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.