45 ہزار کلومیٹر طویل دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل پاکستان پہنچ گئی

0 134

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا شکوہ کرنے والوں کے لیے خوشخبری، دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ سب میرین کیبل پاکستان تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیز رفتار انٹرنیٹ کیبل دنیا کے کئی ممالک سے ہوتی بالآخر پاکستان پہنچ گئی ہے۔تیز رفتار انٹرنیٹ کی حامل اس کیبل کو زیر سمندر پہلے افریقہ اور پھر عمان میں نصب کیا گیا اس کے بعد ہی یہ کراچی کے ساحل ہاکس بے تک پہنچ سکی ہے۔’ٹو افریقہ سب میرین انٹر نیٹ کیبل‘ نامی یہ کیبل پاکستان کو مڈل ایسٹ ، افریقہ اور یورپ سے منسلک کرے گی۔ یہ کیبل 45 ہزار کلومیٹر پرمشتمل ہے،

 

جبکہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز اس کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔اس کیبل کو پاکستان تک پہنچانے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ٹرانس ورلڈ عامر الدین کے مطابق ٹو افریقہ سب میرین کیبل ڈیجیٹل پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو انٹرنیٹ مواد بڑھنے اور انٹرنیٹ کیبلز کی طلب میں بھی اضافے کا باعث بنے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.