بلوچستان میں امن و امان کا قیام پاک فوج اور اور ایف سی کا بہترین کار نامہ ہے،شیر خان لہڑی

1 346

بلوچستان میں امن و امان کا قیام پاک فوج اور اور ایف سی کا بہترین کار نامہ ہے،شیر خان لہڑی

کوئٹہ( ڈیلی صحافت ویب ڈیسک) ممتاز قبائلی سیاسی سماجی شخصیت میر شیرخان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام پاک فوج اور اور ایف سی کا بہترین کار نامہ ہےبلوچستان کے تمام پسماندہ اضلاع کو ترقی دلانے کیلئے خصوصی پیکجز بنارہے ہیں،پرویز خٹککے عوام پاک فوج اور ایف سی کو عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس میں صوبے میں امن وامان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ بیرونی اور پاکستان دشمن قوتوں نے مملکت خداداد پاکستان کو نقصان پہنچانے کی غرض سے بلوچستان کو اپنا مرکز بنا لیا تھا

تاہم اب بلوچستان میں مثالی امن پاک فوج کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی خدمات کے حوالے سے بھی پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہیں مختلف موقع پر عوام کو امداد راشن کی فراہمی پاک فوج کا وطیرہ رہا ہے صوبے کی عوام پاک فوج اور ایف سی کے مثالی کردار سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ پاک فوج کے جوان صوبے کے عوام کے ہیرو بن چکے ہیں اس موقع پر وفود نے میر شیر خان لہڑی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.