استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن نہیں لیابلکہ حکمت عملی تبدیل کی، مولانا فضل الرحمان
سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دیتے تو حکومت کو فائدہ ہوتا ، ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے،استعفے اور لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گا،سربراہ پی ڈی ایم
استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن نہیں لیابلکہ حکمت عملی تبدیل کی، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولا نا فضل الرحمان نے کہاہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن نہیں لیابلکہ حکمت عملی تبدیل کی ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے دیتے تو حکومت کو فائدہ ہوتا ، ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے،استعفے اور لانگ مارچ سینیٹ الیکشن کے بعد ہو گا۔منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولا نا فضل الرحمان نے کہاکہ آصف زرداری سے شکوہ کیا ہے
کہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر تحریک عدم اعتماد کا بیانیہ کیوں دیا گیا بہتر ہوتا 4 فروری کو پیپلز پارٹی سربراہان اجلاس میں تجویز لاتی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جاتا تمام فیصلے مشاورت سے کرنے پر اتفاق کے بعد ایسے بیانات سے گریز کیا جانا چاہیے تھا ۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے کیونکہ ہم چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج بھگت چکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ہمیں پنڈی کی طرف مارچ کرنے کا شوق نہیں ہے اگر وہ غیر جانبدار ہیں تو نظر کیوں نہیں آ رہی۔ کیا عوام نہیں جانتے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کیا ہوا جبکہ اب آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے کون کیا پلانگ کر رہا ہے ؟ ہم سب جانتے ہیں ۔
[…] ڈیسک)لانگ مارچ ملتوی ہونے کے 24 گھنٹے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئٹ۔ […]