یہ بات اٹل ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی اس کے اوپر واچ ڈاگ نہیں ہوسکتا،سینیٹر سراج الحق

اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہے جہاں چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اور ممبران کی نشستیں خالی ہیں

0 5

یہ بات اٹل ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی اس کے اوپر واچ ڈاگ نہیں ہوسکتا،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سینیٹر سراج الحق نے ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہے جہاں چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اور ممبران کی نشستیں خالی ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل ایک اہم ادارہ ہے اور آئین کا تقاضہ ہے کہ اس کی تشکیل ہو۔اس کا معیار یہی ہے کہ اس میں اسلانی علوم پر دسترس رکھنے والے لوگ ہوں،

حکومت کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ اس ادارے کو بچائے اور اس میں تقرریاں کرئے یہ آئینی ادارہ غیر فعال ہیں،حکومت بتائے کہ اس آئینی ادارے کو کب فعال بنایاجائے گا۔کب چیئرمین و ممبران کی تقرری ہوگی،مطالبہ ہے کہ حکومت جلد اس ادارے کو فعال بنائے تاکہ اسلامی قانون سازی ہوسکے، سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی باڈی ہے

اور اس پرحکومتی وزیر کی جانب سے یہ کہنا کہ کونسل پارلیمنٹ کے اوپر واچ ڈاک ہے، یہ غلط ہے،یہ بات اٹل ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، کوئی اس کے اوپر واچ ڈاگ نہیں ہوسکتا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.