پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 2 کروڑ روپے کی دوسری قسط جمع کرادی

0 9

پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے 2 کروڑ روپے کی دوسری قسط جمع کرادی

کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے اپنے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی دوسری قسط جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کو 2کروڑ روپے کی دوسری قسط 13 چیکس کی صورت میں 25 جنوری2021 ء کو جمع کرائی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری2021 ء کو 5 کروڑ روپے کی پہلی قسط 29 چیکس کی صورت میں ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈ آفس میں جمع کرا ئی تھی ۔

پاکستان ا سٹیل کے کارپوریٹ سیکریٹری کی جانب سے ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈ کو لکھے گئے خط میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اپنے ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق پاکستان اسٹیل2015 سے ای او بی آئی کی کٹوتی کی مد میں ادارے کے معاشی مسائل کی وجہ سے ماہانہ کٹوتی کی رقم جمع نہیں کرا پارہا تھا۔ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں سے یہ رقم کٹ جاتی تھی مگر پاکستان اسٹیل کویہ رقم کہیں سے نہیں ملتی تھی۔

پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ملازمین کے طویل صبر آزما اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اخراجات میںکمی لا کر اندرونی وسائل پیدا کئے ، اس اقدام سے ریٹائرڈ اور وفات پاجانے والے ملازمین کے لواحقین کی پینشن میں اضافے ہوگا ۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے مزید کہا کہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ترجیحی بنیادوں پر یہ اقدام اٹھاتے ہوئے 2 کروڑ روپے کی دوسری قسط کی ادائیگی کو ممکن بنایا ہے۔ یہ رقم ای او بی آئی کی مد میں پاکستان اسٹیل پر واجب الادا تھی

جس کے جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ اس رقم کے جمع کرانے کے نتیجے میں ملازمین کو ملنے والی ای او بی آئی رقم میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ آئندہ بھی حکومت پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں ادارے کے ملازمین کیلئے ہرممکن ریلیف دینے کے بندو بست کو یقینی بنائے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.