فارن فنڈنگ پر بھی بحث ہونی چاہیے ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کروا دیں ،مراد سعید

اپوزیشن نے رسیدیںجمع کرانے کی بجائے احتجا ج کرنا شروع کر دیا

0 6

فارن فنڈنگ پر بھی بحث ہونی چاہیے ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کروا دیں ،مراد سعید

اسلام آباد(ڈیلی صحافت ویب ڈیسک )ایوان بالا میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ فارن فنڈنگ پر بھی بحث ہونی چاہیے ،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کروا دیں اور اپوزیشن نے رسیدیںجمع کرانے کی بجائے احتجا ج کرنا شروع کر دیا ،جعلی اکائونٹس کے کیس ہمارے دور حکومت میں نہیں آئے تھے ،پاناما اوربراڈ شیٹ سے بھی ہماری حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے ،

پیپلز پارٹی کے دور مین چینی 140روپے کلو پہنچ گئی لیکن کوئی کمیشن نہیں بنا ،شریف خاندان اور زرداری خاندان کی شوگر ملیں ہے بتایا جاے دادو اور ٹھٹھہ شوگر مل کیسے خریدی گئی وزیراعلی مراد علی شاہ نے اس میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیاسابقہ حکومت کے دور میں بھارت کیساتھ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے،

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اقوام متحدہ تقریر کے بعد نئے دور کا ہٹلر مودی سامنا آیا ،پاکستان نے آر ایس ایس اور کلبھوشن کا نام لیا ،سابقہ دور میں مودی کو نواز شریف کے گھر بلایا گیا اور جندال کو مری میں ملاقاتوں کیلئے بلایا گیا ،ان کے دور میں افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ بناے جانے پر خاموشی اختیار رکھی گئی۔۔۔ظفر ملک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.