انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

0 216

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

کراچی (ڈیلی صحافت ویب ڈیسک )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے160.75روپے سے گھٹ کر160.60روپے اور قیمت فروخت160.85روپے سے گھٹ کر160.70روپے ہو گئی
جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.90روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کی کمی واقع ہوئی
جس سے یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے گھٹ کر193.80روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر195.20روپے ہوگئی جب کہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.30روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.