اوتھل :صحافیوں کے ساتھ تحصیلدار کے غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہیں:صدر اوتھل پریس کلب
ناانصافی کے مترادف ہے اور ایسے دھونس دھمکیوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے
اوتھل :صحافیوں کے ساتھ تحصیلدار کے غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہیں:صدر اوتھل پریس کلب
اوتھل ۔(نامہ نگار)ارمابیل پریس کلب اوتھل کا ایک اہم اجلاس صدر سلیم مجاہد کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گزشتہ روز اوتھل سے گڈانی تبادلہ ہونیوالے تحصیلدار کے غیر مناسب رویے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اوتھل سے گڈانی تبادلہ ہونیوالے تحصیلدار نے چارج ابھی تک نہیں چھوڑا ہے اور گزشتہ روز موضع میل وسائی میں جنگلات کی اراضی کی پیمائش کرنے گئے
اور علاقائی لوگوں نے صحافیوں کو کوریج کیلئے طلب کیا اور وہاں پر فرائض سرانجام دینے والے صحافی کو کوریج کرتے ہوئے دیکھ کر تحصیلدار سیخ پا ہوگئے اور صحافیوں کو ان کو اپنے فرائض سے روکنے کی کوشش اور دھونس دھمکیاں دی اور تحصیلدار فوری طور پر پولیس تھانہ پہنچ گئے اور صحافی کے خلاف درخواست دی کہ صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جو سراسر ایک ناانصافی کے مترادف ہے اور ایسے دھونس دھمکیوں سے صحافیوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے
اور اگر تحصیلدارکو کیس کرنےکا شوق ہے تو عدالت میں کیس دائر کریں ہم دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تحصیلدار کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے جو اپنی بادشاہت قائم کرکے صحافیوں کو ڈرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور فوری طور پر تحصیلدار نے معذرت نہ کی تو ہم 29 جنوری بروز جمعہ 11:00 بجے ڈی سی آفس کے سامنے تحصیلدار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرینگے
اور اس کے باوجود بھی عمل در آمد نہ ہوا تو جلد ضلع بھر کے صحافیوں کا اجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور تب تک ضلعی انتظامیہ کی خبروں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے اور انشاء اللہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے بھی کوئٹہ میں تفصیلی ملاقات کرکے تحصیلدار کے نامناسب رویے کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اجلاس میں رفیق تبسم ۔پیربخش کلمتی ۔احمدعلی جاموٹ ۔محمد حنیف چنہ ۔نصیر احمد لنگاہ ۔ایوب لاسی ودیگر شریک تھے۔