جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کی روح رواں ہے اسے کمزور کرنے والے عوام کے غیض وغضب کا مقابلہ نہیں کرسکتے:مولانا عبدالرحمن

قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے طاقتور ترین سیاستدان ہے: مولانا عبدالرحمن

6 275

جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کی روح رواں ہے اسے کمزور کرنے والے عوام کے غیض وغضب کا مقابلہ نہیں کرسکتے:مولانا عبدالرحمن

کوئٹہ (ڈیلی صحافت ویب ڈیسک )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا قاری مہراللہ ،شیخ مولانا احمد جان، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا محمد ایوب، حافظ عبد الحق حقانی، مولانا حکیم حبیب اللہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد ، حاجی ولی محمد بڑیچ، ظفر اللہ کاکڑ، مفتی رحمت اللہ، ،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی، چوہدری محمد عاطف ،میر فاروق لا نگو،ناظم مالیات میرسرفراز شاہوانی،

مولانا محمد عارف شمشیر، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ،حاجی عبداللہ سلیمانخیل ،عبداللہ خان ناصر، حاجی صالح محمد، مولانا سردار محمدنورزئی، سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل، حاجی صادق دین ایڈووکیٹ،مولانامفتی محمد ابوبکر،مولانا جمال الدین حقانی، مولاناسیدسعد اللہ آغا،حافظ دوست محمد، حافظ رحمن گل مولانا محمد یاسر بازئی اور دیگر نے کہاہے کہ نادیدہ قوتوں کے کندھوں پر سوار ہو کر اپنے ماضی اور تاریخ پر وارکرنے والے اسرائیلی ایجنڈےکی تکمیل کیلئے استعمال ہوکر اسلاف کی ارواح کو تڑپارہے ہیں

کل تک مولانا فضل الرحمان پر جان نچھاور کرنے کی باتیں کرنے والے آج کس نے سرکاری اور اسرائیلی ترجمان بننے پر مجبور کیا ہے ظاہر سی بات ہی جو منشور ودستور کو پاؤں تلے روند کر فلسطین وکشمیر کے مظلوم عوام کے بجائے ظالم اسرائیلی کی حمایت کریں گے اور پاکستان کے غریب عوام کے بجائے کٹھ پُتلی ظالم حکمرانوں کی حمایت کریں گے ان کو جمعیت کے کارکن اپنی صفوں میں کہاں چھوڑیں گے آج تمام کاغذی اور درباری گماشتوں کی مکروہ صلاحیتیں قائد جمعیت اور جمعیت علماء اسلام کے خلاف اس لئیے استعمال ہورہی ہیں ان کو بخوبی علم ہے کہ یہی قیادت اور یہی جماعت نجات دہندہ ہے

 

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کی روح رواں ہے اسے کمزور کرنے والے عوام کے غیض وغضب کا مقابلہ نہیں کرسکتے قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے طاقتور ترین سیاستدان ہیں اور ان کے لاکھوں کارکن مظبوط جماعت کی علامت بن کر مقاصد کو حاصل کرکے دم لیں گے تمام کارکن کٹھ پتلی حکمرانوں کے خلاف تحریک پرتوجہ دےکر اپنے غیر متزلزل اعتماد کے ذریعے پہلے ادوار کی طرح ہرقسم سازشوں کو پانی کے بلبلے ثابت کریں

جمعیت علماء اسلام ایک ناقابل تسخیر قلعے کانام ہے جنہوں نے ریاستی مشینری کی ہر بھونڈی کوشش کو ناکام بناکر کاز کی جانب کامیاب سفر کیاہے انہوں نے کہا کہ جماعتی زندگی اختیار کرنا پرایک کیلئے لازم ہے اس کے بغیر کارکنوں کے فکری، علمی یا سیاسی غلبے کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منزل کی جانب رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی تمام تر توجہ کاز پر ہے کسی قسم کی سازش پر یقین نہیں رکھتی

You might also like
6 Comments
  1. […] (ڈیلی صحافت ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدا ے دوست جمعیت نجم […]

  2. […] (ویب ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان […]

  3. […] ڈیسک) قلات میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا […]

  4. […] (پ ر ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے سریاب روڈ […]

  5. […] ئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع اور دیگر کا […]

  6. […] جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولناعبدالروف نائب امیر مولنا محمد حیات مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر سوراب میں پیش ہونیوالی ٹریفک حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی شاہرائیں پر روز ٹریفک حادثات کی قاتل حکومت وقت ہے آئے روز حادثات سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.