سوردو سریکوران کے بجلی کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر پنجگور

واپڈا کے ناروا سلوک سوردو سریکوران کے ساتھ پانچ سال سے جاری ہے واپڈا کے ناروا سلوک سے عوام تنگ آچکے ہیں

1 303

سوردو سریکوران کے بجلی کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور(نامہ نگار) سوردو سریکوران کے یوتھ اتحاد کمیٹی اور علاقائی معززیں نے بجلی کے بحران کے متعلق ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی سے تفصیلی ملاقات کیا، ملاقات میں کیپٹن محمد حنیف بلوچ،محمدصدیق بلوچ،یوتھ اتحاد کے آرگنائزر یحیٰ لیاقت بلوچ،محمد عظیم بلوچ،عبدالروف بلوچ،عمران بلوچ،زائد امین،کلیم رحیم، اور دیگر معتبریں موجود تھے، یوتھ اتحاد کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو بریفنگ دیا اور کہاکہ واپڈا کے ناروا سلوک سوردو سریکوران کے ساتھ پانچ سال سے جاری ہے

واپڈا کے ناروا سلوک سے عوام تنگ آچکے ہیں ہر سال سوردو سریکوران کے صارفین کو احتجاج کرنے پر مجبورا کیا جاتا ہے لیکن احتجاج کے بعد تین یا چار دن تک بجلی کی ترسیل قدر بہتر بنائی جاتی ہے لیکن بعد میں اپنا پرانا سلسلہ شروع کردیتے ہیں یوتھ اتحاد نے سوردو سریکوران میں بجلی بحران کے متعلق ڈپٹی کمشنر کوایک یاد داشت پیش کیا، ڈپٹی کمشنر پنجگور نے یوتھ اتحاد کے تشکیل کردہ کمیٹی کو یقین دیانی کرایا اور کہاکہ سوردو سریکوران کے بجلی کا مسئلہ جلد حل کردیا جائے گا

تاکہ صارفین کو مزید پریشانی کا سامنا نہ ہو. یوتھ اتحاد کے کمیٹی نے کہاکہ ہم یکم فروری تک کیسکو کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ بجلی کی ترسیل ممکن بنائے اگر سوردو سریکوران کا بجلی بحال نہ ہوسکا تو مجبوراً یکم فروری سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جب تک بالائی سطح پر اس کا نوٹس نہیں لیا جاتا اس وقت تک ہمارا بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا. یوتھ اتحاد کمیٹی کے مطالبات میں ایس ڈی او واپڈا کے تبادلہ،بجلی کی بحالی،میٹر ریڈنگ،فیڈر کا بندو بست کرنا،ویلڈنگ کے دکانوں کے کنکشنز کاٹ دینا ،بلوں کی عدم ادائیگی پر صرف کنکشن کاٹ کرنا اور دیگر چند نکات شامل ہیں.

You might also like
1 Comment
  1. […] سریکوران اتحاد کے نوجوان اور معززین نے کمیٹی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر پنجگور سے ملاقات کیا موصوف نے یقین دھانی کرائی لیکن تاحال […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.