ہرنائی سبی پسنجر ٹرین کی بحالی کو بہت جلد یقینی بنایا جائےگا، گورنر بلوچستان
کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے مسلسل جدوجہد اور بھرپور توجہ سے بولان میل ٹرین کی بحالی کو یقینی بنایا انشاءاللہ جلد ہی عوام کو اکبر ایکسپریس اور ہرنائی پسنجر کی بحالی کی خوشخبری بھی سنائیں گے، ان ٹرینوں کی بحالی سے نہ صرف عوام کو آرام دہ ریلوے سفر کی سہولیات میسر ہوں گئیں بلکہ اس سے محکمہ ریلوے کو بھی استحکام ملے گا،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے
سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کئی،اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبہ بھر میں ریل سروس کی بحالی کیلئے وفاق سے مسلسل رابطہ میں ہوں جس کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہرنائی سبی پسنجر ٹرین کی بحالی کو بہت جلد یقینی بنایا جائے گا تاکہ جڑواں شہروں یعنی سبی اور ہرنائی کا ملک وصوبے کے دیگر علاقوں سے رابطے بحال ہونے کے علاوہ علاقے میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکیں،انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ کوئٹہ ٹو چمن ٹرین کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے سے ریلوے ایک دفعہ پھر منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے، وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد اغا کو کوئٹہ ڈویژن کے ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل سے
اگاہ کیا جن میں سرفہرست کوئٹہ ڈویژن کی بند ریل سروس کی بحالی، ملازمین کی رہائش کیلئے کوارٹرز کی تعمیر اور پروموشن و پینشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیاگورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو ہر قسم کے ذاتی اختلافات کو بھلا کر ملک وصوبے کے مفادات کو آولیت دینی چاہیے،انہوں نے کہا کہ سیاست میں مفاد خلق کی پاسداری ہی قیادت کی وقار و عظمت کا باعث ہے،گورنر بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سنجیدہ اور فہمیدہ سرکردہ سیاسی افراد پر زور دیا کہ وہ غریب اور محروم لوگوں کے حقوق کی پاسداری اور معاشی آسودگی کیلئے بھرپور کردار ادا کریںان خیالات
کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاملاقات کے دوران ملک وصوبے کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، سرکاری ملازمین کے مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ جمہوری نظام میں اختلاف ہر شخص کا حق ہے لیکن ہمیں جمہوریت کے دائرے میں رہ کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔