حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

0 249

حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

سبی(ویب ڈیسک)ممبر صوبائی اسمبلی ایم پی اے سبی سردارسرفرازخان چاکرڈومکی کی کاوشوں سے,صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے بھیجا گیا سستا آٹا کی فراہمی جاری ہے، ڈپٹی ڈائیریکٹرفوڈ سبی شاکراسحاق اور ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی کے زیر نگرانی شہریوں کو سستا آٹا سرکاری ریٹ پر مہیا گیا ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے 500 آٹے کے تھیلے فراہم کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سبی غریب عوام کو آٹے کے فروخت کا عمل شروع کیا گیا عوام کا جمع غفیراس حکومتی اقدام سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے مجمع ہوگیا اور لائن کی صورت میں آٹاخریدتے رہے،

ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سستے داموں آ ٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کو سستا آٹا مہیا کرکے غریب عوام کو مستفید کروایا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی حکومتی سبسڈی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ منصفانہ انداز سے لوگوں میں آٹا فروخت کیا جائے، انشا اللہ قوی امیدہے کہ مستقبل قریب میں دوبارہ اس طرح کے اسٹالز قائم کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو صاف ستھرااورسستا آٹافراہم کیا جاسکے، شہریوں نے ایم پی اے سبی,صوبائی حکومت ،ڈپٹی کمشنر سبی اور محکمہ فوڈ کے اس اقدام کو سراہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.