عوام سے بار بار دھوکہ کرنے والوں کو شکست ہوگی، میر ناصر رند

0 139

کوئٹہ (پ ر)ممتاز قبائلی شخصیت، حلقہ پی،بی 46 سے آزاد امیدوار” میر ناصر خان رند ” نے کہا ہے۔کہ صاف وشفاف انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں ۔عوام جعلی انتخابات کو مسترد کردینگے۔ عوام حقیقی نمائندوں کے ساتھ ہیں۔ اور اٹھ فروری کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ بلوچستان کے عوام نام نہاد قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔ ہم نے ھمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اور کوئی سودے بازی نہیں کی۔ انھوں نے کہ نام نہاد قوم پرستوں نے ھمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔اب وہ کس منہ سے اصول اور حقوق کی بات کرتے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقائی معتبرین میر جمیل رند، میر بابل جان رند، قیوم بلوچ، حاجی عطاءاللہ خلجی ،اصغر خان اچکزئی ،ندیم آغا، میر محبوب رند، امیر بخش،مصطفی رند،نزیر احمد اور دیگر قبائلی معتبرین ان کے ھمراہ تھے۔میر ناصر رند نے کارنر میٹنگوں میں خطاب کرتے ھوئے کہا۔کہ

شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا واٹس ایپ چینل متعارف

الیکشن نام پر سلیکشن سے مشکلات اور مسائل میں اضافہ ھوگا اور عوام کا جمہوریت اور سیاسی نظام سے اعتبار ختم ھاجائے گا۔عوام ویسے ہی سیاسی جماعتوں سے بیزار آچکے ہیں۔اور 8 فروری کو آزاد امیدواروں کو ترجیح دینگے۔اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کامیاب نہیں ھونگی۔ اٹھ فروری کو حلقہ پی،بی 46 کے ہر ووٹر کا ” مہر” انتخابی” نشان مور ” پر لگے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ عوام حقیقت سے بخوبی اگاہ ہیں۔ کہ 8 فروری کو دھوکہ بازوں اور سبز باغ دکھانے والوں کو شکست ھوگی۔

گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.