بلوچستان کی آبادی قلیل مگر بہت منتشر ہیں، ملک عبدالولی کاکڑ

0 107

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرہ میں ایک سرمایہ دار کے مقابلے میں غریب شخص کو انصاف تک رسائی حاصل کرنے میں کئی دشواریاں درپیش ہیں جس کے باعث ہمارے معاشرے کے معاشی طور پر ناآسودہ افراد کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے ساتھ ساتھ کہیں اطمینان بخش داد رسی بھی نہیں ہوتی لہٰذا ضروری ہے کہ حکومت کمزور اور غریب افراد کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں اور غریب دوست اصلاحات کریں تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو سکے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان کی قیادت میں وزارت انسانی حقوق اسلام آباد کے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق اسلام آباد سے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی بلوچستان میں فعالیت سے صوبے کے سماجی عدم تحفظ کا شکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں قانونی معاونت فراہم کرنے میں مدد اور رہنمائی ملے گی. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے آبادی قلیل مگر بہت منتشر ہیں. شدید غربت اور جدید ٹیکنالوجی سے ناواقفیت کی وجہ سے انصاف تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے. وکیلوں کی بھاری فیسوں اور دیگر اخراجات کی استطاعت نہ رکھنے کے باعث کمزور اور زیردست دست طبقہ ذہنی کوفت میں مبتلا ہے تاہم وزارت انسانی حقوق اسلام آباد لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کی بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے سے ا?مید کے نئے چراغ روشن ہو سکتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.