نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے

0 88

 

نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے

 

سبی(نامہ نگار)نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی ایک روزہ دورے پر سبی پہنچ گئے وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا استقبال کمشنر سبی ڈویژن ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے کیا نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائلیسس یونٹ ، نرسری وارڈ میڈیکل آئی سی یو کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائیلائسز ٹیکنالوجسٹ اور ڈپٹی کوآرڈینٹر حاجی نذیر احمد گچکی نے دعا مانگی اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد نے ڈائلیسس یونٹ نرسری اور میڈیکل آئی سی یو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل آئی سی یو اور نرسری وارڈ دس دس بیڈ پر تیار کیا ہے اور جلد ہی

 

ڈاکٹرز کے آرڈز ہوجانے کے بعد ان کو فعال کردیا جائے گا دوسری جانب ڈائلیسس یونٹ میں ہونے والے مریضوں کے ڈائلیسس کے حوالے سے ڈائلیسس ٹیکنیش راجیش کمار نے بتایا کہ 23 دسمبر سے مریضوں کے ڈائلیسس کررہے ہیں اور اب تک 90 مریضوں کے ڈائلیسس کرچکے ہیں جبکہ اس وقت سبی سمیت آس پاس کے علاقوں میں کوئی 25 کے قریب ڈائلیسس کے مریض ہیں جبکہ ہم اس وقت 11 مریضوں کے ڈائلیسس کررہے ہیں دیگر مریضوں کے ڈائلیسس کرنے کے لیے ہمارے بجلی کا سب سے بڑا مسلہ ہے اگر واپڈا گریڈ سے ہسپتال کو نئی بجلی کی لائن فراہم کی جائے

 

اس سے صرف ڈائلیسس ہی نہیں بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی جو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس میں بھی آسانی ہوجائے گی اور ساتھ میں جو اس وقت صرف ایک شیفٹ میں مریضوں کے ڈائلیسس کررہے ہیں پھر ہم لوگ تین شیفٹوں میں مریضوں کے ڈائلیسس کرسکے گئے اور ہمارے پاس اس وقت صرف ڈائلیسس کی تین مشینیں ہیں اور ہمیں مزید تین مشینیں فراہم کی جائیں مریضوں کی آسانی کے لیے اس موقع پر نگراں وزیراعلی بلوچستان نے ڈائلیسس یونٹ کے لئے اپنی طرف سے مزید ایک ڈائلیسس مشین دینے کا اعلان کیا اور کہا جلد ہی مشین فراہم کردی جائے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.