کرونا وائرس کے خدشہ ،شیخ رشید کا کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

0 199

اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریفک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایاکہ کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی چاروں ٹرینیں واپس آ گئی ہیں ،کوئٹہ تفتان کے درمیان چلنے والی چار ٹرینوں کو بند کر دیاگیاہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تفتان کوئٹہ بارڈر ریلوے ٹریفک نہ کھلنے تک تاحکم ثانی بند رہیں گی، عوام الناس کومطلع کیاجاتاہے کہ اپنا سامان اور دوسری چیزیں جو بکنگ میں ہیں وہ واپس لے لیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.