سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘مہوش حیات
سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ‘مہوش حیات
لاہور(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ، جو لوگ اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو دکھ دیتے ہیں انہیں ایک نہ ایک دن اس کا حساب دینا پڑتا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتا ہے لیکن فنکارکی نجی زندگی بھی ہوتی ہے ، ان کا بھی ایک خاندان ہوتا ہے ، عزیز و اقارب اور دوست ہوتے ہیں۔ نا جانے کیوں لوگ سوشل میڈیا کو دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال کرتے ہیں
۔کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی تسکین کے لئے دوسروں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرے ، مثبت تنقید اور منفی رائے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں ۔