آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار
امید ہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستانی کراؤڈ کے سامنے کھیل کر لطف اندوز ہوگی، بیان
آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار
کراچی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین ڈنک آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بہت پر امید ہیں
یہ ٹور پاکستانی عوام اور کرکٹرز کے لیے شاندار ہوگااس دورے میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 1998میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔بین ڈنک سے سوال گیا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر ان سے رائے مانگی تو وہ کیا جواب دیں گے، بین ڈنک نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات سے 100 فیصد مطمئن ہیں