اوتھل پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھےقتل کیس کا ایک ملزم 48گھنٹے کے اندر گرفتار

وسرے ملزم کی گرفتاری جلد متوقع پے.جرائم پیشہ عناصر کتنے بھی شاطر کیوں نہ ہوں پولیس کی نظر سے نہیں بچ سکتے

1 265

اوتھل پولیس کی کامیاب کاروائی ، اندھےقتل کیس کا ایک ملزم 48گھنٹے کے اندر گرفتار

اوتھل(رپورٹ۔/حنیف چنہ ڈیلی صحافت کوئٹہ )پولیس کی کامیاب کاروائی اندھےقتل کیس کا ایک ملزم 48گھنٹے کے اندر گرفتار.دوسرے ملزم کی گرفتاری جلد متوقع پے.جرائم پیشہ عناصر کتنے بھی شاطر کیوں نہ ہوں پولیس کی نظر سے نہیں بچ سکتے.اوتھل کے روایتی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا.SHOاوتھل جان محمد جاموٹ کی تفتیشی آفیسر محمد یونس اور ہیڈمحررغلام مصطفی برہ کے ہمراہ اوتھل پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس.

عناصر کتنے بھی چالاک و شاطر کیوں نہ ہوں پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

تفصیلات کے مطابق SHOاوتھل جان محمد جاموٹ نے اوتھل پولیس تھانہ میں تفتیشی افسر محمد یونس اور ہیڈمحرر غلام مصطفی برہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کوبتایا ہے کہ گزشتہ دنوں جمالی محلہ اوتھل میں رونما ہونے والے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم ماجد علی ولد حاجی تاج محمد سکنہ زہری خضدار کو اوتھل پولیس نے ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت اور ASP/SDPOاوتھل بیلہ کیپٹن (ر)صدام حسین خاصخیلی کی نگرانی میں 48گھنٹے کے اندر بیلہ کے علاقے صدوری سے گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے.

انہوں نے کہا کہ قتل کی اس واردات میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتار بھی جلد متوقع ہے.اور بہت جلد دوسرا ملزم بھی پولیس کی گرفت میں آجائے گا.SHOاوتھل جان محمد جاموٹ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کتنے بھی چالاک و شاطر کیوں نہ ہوں پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اوتھل کے روایتی امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا

You might also like
1 Comment
  1. […] صحافت ڈیسک ) اوتھل پولیس کی کارروائی 2 نان کسٹم پیڈ پری ایکس گاڑیاں برآمد،5 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.