سی پیک کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان

معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن بنیادی شرط ہے

2 180

سی پیک کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا اور اس عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور اس ضمن میں گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ کے مانند ہے.
گورنر یاسین زئی نے کہا کہ چین، پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے جنھوں نے پاکستان کا مشکل کی ہر گھڑی میں ساتھ دیا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوادر پورٹ کے دورے کے موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (Mr. Zhang Baozhong) سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے
اور اسکی تکمیل سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور پورے خطہ میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا. انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن بنیادی شرط ہے. گورنر یاسین زئی نے اس بات پر زور دیا
کہ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی. انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم سے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کا خواب سچ ثابت ہوگا. انہوں جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین کے دوران چین کے قائدانہ کردار کو لائقِ تحسین قرار دیا. قبل ازیں انہوں نے گوادر پورٹ کے مختلف حصوں معائنہ کیا
You might also like
2 Comments
  1. […] ڈیسک) بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات […]

  2. […] آباد(آن لائن) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.