صوبائی حکو مت سینٹ سمیت تمام انتخابات کے صاف وشفاف انعقاد پر یقین رکھتی ہے:بشریٰ رند

صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے

0 212

صوبائی حکو مت سینٹ سمیت تمام انتخابات کے صاف وشفاف انعقاد پر یقین رکھتی ہے:بشریٰ رند

کوئٹہ(ویب ڈیسک) )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت سینٹ سمیت تمام انتخابات کے صاف وشفاف انعقاد پر یقین رکھتی ہے ۔حکو متی اتحا د سینٹ انتخا بات میں واضح برتری حاصل کرنے کیلئے ہرممکن کوشیش کر رہی ہیں، اور اُمید ہے کہ واضح برتری بھی حا صل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے اُمیدوارون کو کامیاب کرایا جائے گا

صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے

جوکہ ایوان بالا میں صوبے کی پسما ندگی ،حقو ق کی جنگ اور عوام کی آ واز بلند کرسکے انہوںنے کیا ہے کہ بلوچستان میں سینٹ انتخا بات اہمیت کا حامل ہے اور حکومتی اتحا دی جما عتیں مشترکہ کوششوںاورحکمت عملی سے کامیابی حاصل کر کے عوام کی خد مت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن قدامات کئے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں بلوچستان کے مسائل اور حقو ق کیلئے تمام سینیٹرز آواز بلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں شفا فیت کو یقینی بنانے سے ہی عوام کے دیر ینہ مسائل کا حل ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اتحا دیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور بھرپور کامیابی بھی حا صل کریں گے
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.