کوئٹہ:کروڑوں نوکریاں کے دعوے دار آج عوام کی ذلت پر اتر آئے ہیں: مولانا جمال الدین حقانی

نا اہل حکمرانوں کے بارے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے جو پیشن گوئیاں کی تھیں

0 204

کوئٹہ:کروڑوں نوکریاں کے دعوے دار آج عوام کی ذلت پر اتر آئے ہیں: مولانا جمال الدین حقانی

ڈیلی صحافت کوئٹہ

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ صاحب نے آج محکمہ مواصلات سے نکالے گئے ملازمین کے احتجاجی کیمپ کادورہ کیا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے اس میں مزید اضافہ کیا ان کے ہمراہ معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی حاجی عطاء اللہ بازئی تھے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا کہ کٹھ پُتلی اور نااہل حکمرانوں کے بارے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی قیادت نے جو پیشن گوئیاں کی تھیں آج وہ حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ کروڑوں نوکریاں کے دعوے دار آج عوام کی ذلت پر اتر آئے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام ظالم حکمرانوں کے مقابلے میں غریب عوام اور ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.