بالی وڈ فلم ‘عاشقی 2’ کی پیشکش کس پاکستانی اداکار کو ہوئی تھی؟

0 208

پاکستانی اداکار و گلوکار جنید خان نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ‘عاشقی 2’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیشکش ہوئی تھی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان نے جنید خان سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہےکہ آپ کو ‘عاشقی 2’ آفر کی گئی تھی؟جواب میں جنید خان نے تصدیق کی اور بتایا کہ ابتدائی مراحل میں یہ فلم مجھے آفر کی گئی تھی لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔
اداکار نے بتایا کہ جب اس فلم کے لیے کاسٹنگ ہو رہی تھی تب پاکستان سے 4،3 اداکاروں کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں اس فلم کی آفر ہوئی تھی، ان میں وہ بھی شامل تھے۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ بعدازاں بات آگے نہ بڑھ سکی اسی لیے میں فلم میں دکھائی نہیں دیا۔واضح رہےکہ بالی وڈ فلم ‘عاشقی 2’، 1990 میں ریلیز ہوئی بالی وڈ فلم ‘عاشقی’ کا سیکوئل تھی، جسے 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔یہ فلم بالی وڈ کی ان فلموں میں سے ایک تھی جنہیں دنیا بھر میں پسندکیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.