چیمپئنزٹرافی: افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی،15رنز پر2وکٹیں گرگئیں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان نےاہم میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ میچ کے آغاز پر ہی افغانستان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکورپر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔چیمپئنز ٹرافی کا آٹھواں میچ لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔جس دوران افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہوجاتی ہے جس سے ہمارےاسپنرز کو مددملےگی۔دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔انگلش ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔