کوہلوبلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر
کوہلوبلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کاہان کے علاقے سوراف نالہ میں تخریب کاروں کے کمپاونڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسین نے لیویز لائن میں میجر رسالدار شیر محمد مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارروائی حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے اسلحہ ضلع میں تخریب کاری میں استعمال ہوناتھا تاہم لیویز اہلکاروں نے میجر رسالدار کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے جس میں سکیل رونڈ 2500،آر پی جی سیون گولہ،14،آر پی جی سیون گن2عدد،ہینڈ گرینیڈ ,5 اینٹی ٹینک مین 1عدد، اینٹی پرسنل مین 1عدد، ویپن جیتری گن 3عدد، بی ایم گن 1عدد،بی ایم 12گولہ 1ایک عدد و بارودی شامل ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے لیویز اہلکار تخریب کاروں کی سرکوبی کررہے ہیں جلد انہیں پکڑ کرقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ضلع میں کسی کو قانون چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیویز فورس کوہلو نے ماضی قریب میں بھی کئی اہم کارروائیاں کرکے ضلع کو تخریب کاری کے واقعات سے بچایا ہے ۔