کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ شاہزین بگٹی نے کہا کہ
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ شاہزین بگٹی نے کہا کہ سبی،ڈیرہ بگٹی ،بھاگ ،کوہلو،سوئی کے عوام نے جس محبت سے ووٹ دیا اب اس کی خدمت کرنا میرا فرض بنتا ہے علاقے کے عوام کیمسائل ہر فورم پر اجاگر کئے ہیں ڈیولپمنٹ فندز ریلز کے مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ڈبیلو پی کے مرکزی ترجمان نوراللہ وطن دوست کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں قیام عوام کی خدمت کی خاطر بڑھایا ہے علاقے کے عوام مجھ پر حق رکھتے ہیں ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا بلوچستان کے اندر رہنے والے اداروں کو حلقے کے لئے راغب کرنے کی کوشش تیز کی جائیگی اس کے علاوہ پارٹی کی تنظیمی امور پر بھی طویل مشاورت ہوئی 16اگست پارٹی کی یوم تاسیس سے پہلے ارگنائزر اور ڈپٹی ارگنائزر کے انتخاب کے طور طریقے پر بحث و مباحثہ ہوا ورکروں کے مسائل بھی زیر غور آئے دونوں نے اس بات پر اتفاق کی کہ دورہ کوئٹہ کے دوران پارٹی رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے ایک بڑے اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا باہمی رضا مندی اور تمام صوبوں کے عہدیداران کی مشاورت سے آرگنائزر ڈپٹی آرگنائزر کا انتخاب کیا جائیگا نوابزدہ شاہزین بگٹی نے ہدایت کی پارٹی سرگرمیوں کو تیز کریں آپس میں رابطے میں رہیں اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری بھی کریں بلوچستان کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرونگا بگٹی مہاجرین کیلئے آواز اٹھانا زمہ داری بنتی ہے ۔