ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے یوم پاکستان کی پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کردی
کوالالمپور ملیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد نے یوم پاکستان کی پریڈ کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کردی اور کہا وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی عوام کی پرتپاک میزبانی پرشکر گذار ہوں۔تفصیلات کے مطابق ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیس بک پر خصوصی پوسٹ شیئر کی، ویڈیومیں مہاتیرمحمد کی بطورمہمان خصوصی پریڈمیں شرکت اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ خوشگوار لمحات کیمناظر موجودہیں۔ویڈیو میں جیایف سیونٹین کے معائنے اور پاکستان سیروانگی کے لمحات بھی قید ہیں۔مہاتیر محمد نے ویڈیو کے ساتھ پوسٹ میں بھرپور استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان اورپاکستانی عوام کی پرتپاک میزبانی پرشکر گذار ہوں۔
[…] ”یوم پاکستان“ ملی جوش و جذبے سے منایا گےا […]