رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا،وزیراعلی پنجاب

0 2

لاہور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا،پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگرمل مافیا کا راج تھا،گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ کاشت کاروں کوگزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کیے ہیں، کاشت کاروں کو بقایا واجبات بھی جلد اداکر دیے جائیں گے۔ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا اور کاشتکاروں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔رواں سال پنجاب میں خریدیگئے 133 ارب مالیت کیگنے میں سے اب تک کاشتکاروں کو 113 ارب ادا کیے جاچکے اور باقی رقم بھی جلد ادا ہو جائیگی۔ گذشتہ سالوں کی بھی99.7% رقم ادا کروائی گئی۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.