ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو
کراچی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سب کا،ملیرکے جانثاروں کابی بی کے کا رکنوں کاشکرگزارہوں، آپ سب استقبال کر نے کیلیے یہاں آئے ہیں، اپریل کوبھٹوکاچالیسواں یوم شہادت ہے، ہم ہرسال گڑھی خدابخش پہنچتے ہیں، ہم اس سال بھی بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم دنیاکوپیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹوزندہ تھاآج بھی بھٹوزندہ ہے، شہیدذوالفقاربھٹو نے ا ٓمرکے سامنے سرنہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیرجمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دارپرلٹکادیا، ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظرییسے یوٹرن نہیں لیا۔پی پی چیئرمین نے ذوالفقاربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نظم پیش کی ، وہ قائدعوام تھا،وطن کاافتخارتھا، اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اورفکرسے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹوکانام لیاجاتاہے تووزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔ان کا کہنا تھا جب آپ کے نواسے کو بھٹوکے نا م سے پکاراجاتاہے تووزیروں کی نیندیں اڑجاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہاتھاکہ بھٹوکا نواسا الیکشن میں حصہ کیوں لے رہاہے۔بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی،میڈیاکی بدترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کیلیے ہمارے جہازکواڑ نے نہیں دیاگیا، پشاورمیں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈمیں نامعلوم افرادنیدھاندلی کی ہے،فارم45آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمارافارم 45لاپتہ ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان سے نہیں ہوسکا،کوشش ناکام ہوئی اور20سال بعدبھٹواسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کیلئے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویزمشرف کی پیداوارہیں، جوالیکشن اوردھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا الیکشن میں ناکام رہے وہ اس طریقے میں بھی ناکام رہیں گے، نیب مشرف کابنایاگیاادارہ ہے، 2011 میں پولیٹیکل انجینئرنگ کی گئی تو نیب کا اہم کردار تھا، نیب کاآج بھی وہی کردارہے، وہ سمجھتے ہیں وہ ہمیں ڈراسکتے ہیں؟ وہ ہماری زباں بندکرسکتے ہیں؟ب وہ سمجھتے ہیں بلاول بھٹوکانواسہ ڈرجائیگا، وہ سمجھتے ہیں ہم انسانی اور معاشی حقوق کادفاع نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کارکن 4اپریل کوگڑھی خدابخش میں جمع ہوکرپوری دنیاکوپیغام دیں گے، پیغام دیں گے کہ آج بھی بھٹواوربینظیرکیکارکن موجودہیں، ہم مشرف کی آمریت سے نہیں ڈریں گے۔اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کینٹ اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا شہیدبھٹوکاکارکن معاشی حقوق کے تحفظ کیلیے موجودہے، آج بھی شہیدبھٹوکاکارکن انسانی حقوق کیت حفظ کیلیے موجودہے، کراچی سے لاڑکانہ تک کاسفرکررہاہوں، امیدہے کا رکن بھی گڑھی خدابخش پہنچیں گے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے ، ابھی سے عمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں ، جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا، کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنے آئے ، اپریل کو بھٹو کی برسی ہے اس کے لئے ٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔