فرانس، مسجد کے باہر سے سور کا سر برآمد

0 275

برڈیوکس جنوب مغربی فرانس میں مسجد کی تعمیر کرنے والے افراد کو عبادت گاہ کے دروازے پر ایک سور کا سر اور جانور کا خون ملا ہے، یہ وحشیانہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور صبح کارکنوں کے پہنچے تک کچھ نہیں ملا، برجیریک کے پولیس کمشنر فریڈرک پیریست کا کہنا تھا کہعمارت کا منصوبہ متنازع ہے،ہمارے لیے معاملے کو دیکھنے کے لیے بہت سی کڑیاں موجود ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی فرانس میں مسجد کی تعمیر کرنے والے افراد کو عبادے گاہ کے دروازے پر ایک سور کا سر اور جانور کا خون ملا ہے۔گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے یورپ سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں اور ان کی عبدات گاہوں کو مختلف طریقے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی لگتا ہے۔برجیریک کے چھوٹے سے ٹان میں تعمیر ہونے والی مسجد کی 2017 میں پہلی مرتبہ تجویز دی گئی تھی اور سخت مخالفت کے باوجود اسے بالاخر اکتوبر 2018 میں منظور کرلیا گیا تھا۔خیال رہے کہ یہ جگہ عام طور پر ایک اعلی قسم کی شراب اور فرانسیسی ادبی شخصیت سرانو دی برجیریک کے نام کے لیے شہرت رکھتی ہے۔اس حوالے سے برجیریک کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر چارلس چارولوئس کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر حصے کے سامنے ملزمان نے دیوار پر جانور کا خون لگایا اور دروازے پر ایک سور کا کٹا ہوا سر رکھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وحشیانہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور صبح کارکنوں کے پہنچے تک کچھ نہیں ملا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ عمارت کا منصوبہ متنازع ہے۔برجیریک کے پولیس کمشنر فریڈرک پیریست کا کہنا تھا کہ اس تعمیر کو روکنے کے لیے انتظامی اور قانونی اپیلیں ہیں، لہذا ہمارے لیے معاملے کو دیکھنے کے لیے بہت سی کڑیاں موجود ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.