مردہ چوہوں کے ذریعے جیل میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

0 132

لندن برطانوی حکام نے مردہ چوہوں کے ذریعے جیل میں ممنوعہ اشیا جیسے موبائل فون، سم کارڈ، مصالحہ جات اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر روری اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور افسران کو حفاظتی باڑ سے کچھ فاصلے پر تین مردہ پڑے ہوئے ملے جس کے پیٹ کی پیوند کاری کی گئی تھی۔سیکیورٹی افسران نے جب چوہوں کے پیٹ کو دوبارہ چاک(کھولا)اندر سے پانچ موبائل فون، چارجر، تین سم کارڈ، سگریٹ پیپر اور منشیات برآمد ہوئیں۔محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مردہ چوہوں کو تربیت یافتہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں قید ملزمان کے لیے پھینکے گئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جیل میں منشیات اور موبائل فونز کا ہونا عوام، قیدیوں اور جیل افسران کے لیے خطرناک ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.