صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ہاکی گولڈ کپ کا کامیاب انعقاد خو ش آئند ہے، بشر یٰ رند

2 334

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ہاکی گولڈ کپ کا کامیاب انعقاد خو ش آئند ہے، بشر یٰ رند ؎

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشر یٰ رند نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ہاکی گولڈ کپ کا کامیاب انعقاد خو ش آئند ہے۔

صوبے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے صوبائی حکومت انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے فروغ دینے کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے

۔ اس قدام سے نوجوان نسل کو صحت مند ماحول اپنی صلاحتوں کو پروان چڑھانے کا موقع ملے گا جس سے صوبے میں بہتری ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔ اور گر اس روٹ لیول سے کھیلوں کر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاہے کہ صوبے کے 10اضلاع میں اراضی کی دستیابی اسپورٹس کمپلیکس کے ڈ یز ائن اورپی سی ون سمیت دیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

کوئٹہ میں ریڈیو اسٹیشن سریاب روڈ،نوحصار اور نواں کلی میں سپورٹس کمپلیکس جلد تعمیر کئے جائیں گے ان تعمیرات کے معیار کو اتنا بلند رکھا جائے گا جن میں بین الا اقوامی سطح کے مقابلے بھی منعقد کئے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اورا میج بہتر کرنے میں مددملے گی۔ماضی کی نسبت صوبے میں کھیلوں کا ماحول کی بہتری،نوجوانوں کو اپنی صلاحتوں کونکھارنے اور ملک و صوبے کا نام روشن کرنے کیلئے آگے آئیں گے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] صحافت نیوز/ نصیب ریکی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ […]

  2. […] ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرصوبائی وزیر صحت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.