اداکاری چھوڑنے کیلئے دعائیں مانگتا تھا، نعمان اعجاز کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز کا اپنے پیشے سے متعلق کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اداکاری چھوڑنے کےلئے دعائیں مانگا کرتے تھے۔اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق نت نئی دلچسپ باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔نعمان اعجاز نے بتایا کہ کہ ’وہ اپنا کام بڑے مذہبی طریقے سے کرتے ہیں، وہ ہمیشہ با وضو ہو کر اپنے کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے کام میں ایمانداری خود ہی آ جاتی ہے، یہ ا±ن کے رب کا بڑا کرم ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ا±ن کا کام کرنے
کا انداز بڑا سخت ہے، انہوں نے کبھی اپنے بیٹے زاویار کو اداکاری سکھانے کی کوشش نہیں کی، ا±ن کی ٹیکنیکس اور انداز بہت الگ ہے، وہ کرداروں کو اپنے اوپر حاوی کر بیٹھتے ہیں۔‘نعمان اعجاز نے کہا کہ ’وہ کبھی بھی میک اپ نہیں کرتے، انہوں نے کبھی چہرے پر کوئی فلر نہیں کروایا ہے نہ ہی کوئی کریم لگائی ہے‘۔نعمان اعجاز نے کہا کہ ’آج سے 15 سے 16 سال اگر پیچھے کی بات کی جائے تو ا±ن پر ایک ایسا وقت آیا تھا کہ وہ جائے نماز پر کھڑے ہو کر باقاعدہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اللہ مجھے اس کام سے نکال لے، بڑی دعائیں کی اور کافی سال تک یہ دعائیں کیں، ا±نہیں لگتا تھا کہ ا±ن کے رب کو یہ کام اچھا نہیں لگتا‘۔انہوں نے کہا کہ ’پھر ا±ن کی ایک اللہ والے انسان سے بات ہوئی جنہوں نے ا±ن سے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ایسا سوچنے والے، ہو سکتا ہے کہ اس پیشے کے ذریعے تم اللہ کے بندوں تک کوئی اچھا پیغام پہنچا سکو جو یہ پیشہ چھوڑ کر نہیں پہنچایا جا سکتا ہے‘۔