مریم اورنگزیب کی مہنگائی مکاو مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت

0 295

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکاو¿ مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق نااہل چور ٹولے کے خلف عدم اعتماد ثابت ہو گا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مزدوروں،کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق نااہل چور ٹولے کے خلف عدم اعتماد ثابت ہو گا ،مہنگائی مکاو¿ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مکاو¿ مارچ کشمیر

 

فروشوں سے نجات کا دن ہے ،مہنگائی مارچ تاریخی لوٹ مار ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے،عوام گھروں سے نکلے اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مکاو¿ مارچ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے نجات ثابت ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ مارچ مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے نئی امید کی صبح ہے ،کشمیر فروشوں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں سے نجات کا دن آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ داتا دربار، شاہدرہ، فیروزوالہ، کالاشاہ کاکو، مریدکے، کاموکی سے گزرے گا ،27 مارچ کو مہنگائی مکاو¿ مارچ گوجرانولہ سے روانہ ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.