بلوچستان کی بیٹی سعیدہ فدا حسین نے باکسنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھرلوہامنوایا

0 241

بلوچستان کی بیٹی سعیدہ فدا حسین نے باکسنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھرلوہامنوایا

مچھ(ویب ڈیسک)بلوچستان کی بیٹی سعیدہ فدا حسین نے باکسنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا ایک بار پھرلوہامنوایا کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 23 مارچ یوم پاکستان گرلز وشو کنفو چیمپئن شب 2022 کا گولڈ میڈل جینے میں کامیاب ہوگئی سعیدہ فدا کو باکسنگ کی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ہونے والی ایونٹس میں مسلسل فتوحات کا اعزاز حاصل ہے مچھ

 

بولان کے سیاسی سماجی حلقوں نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 23مارچ یوم پاکستان گرلز وشو کنفو چیمپئن شب 2022 میں خاتون باکسر سعیدہ فدا نے بہترین انداز میں باکسنگ کا مظاہرہ کی اور اپنی مد مخالف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جینے میں کامیاب ہوگئی سعیدہ فدا حسین کا تعلق مچھ شہر سے ہے جھنوں نے عالمی اور ملکی سطح پر سیکڑوں ایونٹس میں شرکت کرکے فتوحات حاصل کی ہے

 

اور ملک و قوم کا سفیر بن کر اپنی لوہا منوایا ہے سعیدہ فدا کی مسلسل کامیابی پر مچھ بولان کی سیاسی عوامی حلقوں نے ان کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سعیدہ فدا باکسنگ کی دنیا میں ہمیشہ بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں اپنی کردار ادا کرتی رہیگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.