وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کی زیر صدارت ہنگامی مشاورتی اجلاس

1 258

۔اجلاس میں ینگ ڈاکٹروں کے ایک مخصوص گرؤپ کی ہڑتال سے پیدا صورتحال اور اس سے موثر طور پر نمٹنے کے لیۓ اقدامات کا جائیزہ

۔اے سی ایس داخلہ سیکریٹری صحت سیکریٹری خزانہ سیکریٹری قانون ڈی آئی جی کوئیٹہ کمشنر کوئیٹہ ایس ایس پی آپریشن ڈی جی ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت

۔کمشنر کوئیٹہ کی اجلاس کو ینگ ڈاکٹروں اور ہڑتال میں شریک پیر ا میڈیکس کے خلاف کاروائی پر بریفنگ

۔ہڑتالی ڈاکٹروں نے حکومت کی نرمی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوۓ گزشتہ سات میں سے امن امان کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے – اجلاس میں اتفاق

۔وائی ڈی اے کے 30 سے 35 اراکین نے ہیلتھ ڈیلیوری نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔اجلاس میں اتفاق

۔ہڑتالی ڈاکٹروں کی جانب سے حکومت کی رٹ کو بار بار چیلنج کیا جارہاہے ۔کمشنر کوئیٹہ

۔ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کو عوامی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے۔کمشنر کوئیٹہ

۔سنئیر ڈاکٹروں نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔سیکریٹری صحت

۔اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہر صورت بحال رکھا جاۓ گا۔اجلاس میں فیصلہ

۔سیکریٹری صحت کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے لیۓ فور ی اقدامات کرنے کی ہدایت

۔حکومت نے وائی ڈی اے کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مطالبات پر عملدرآمد کا آغاز کیا۔صوبائی و زیر صحت

۔وائی ڈی اے کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت

۔وائی ڈی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ہڑتال اور ایمرجنسی سروسز کی بندش قابل افسوس ہے ۔اجلاس میں اتفاق

۔ہڑتالی ڈاکٹروں کے منفی رویہ کے باعث حکومت کے پاس کاروائی کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے ۔اجلاس میں اتفاق

۔ علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی سے روزانہ ہزاروں غریب لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔اجلاس میں اتفاق

۔شعبہ صحت پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ہڑتالی ڈاکٹروں کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہورہے۔اجلا س میں اتفاق راۓ

۔سیکریٹری قانون کی اجلاس کو ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف مجوزہ کاروائی کی قانونی حثیت کے بارے میں بریفنگ

۔حکومت کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جاۓ گا ۔اجلاس میں فیصلہ

۔غریب عوام کو علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی میں رکاؤٹ پیدا نہیں ہونے دی جاۓ گی۔اجلاس میں فیصلہ

۔ہڑتالی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ

۔کار سرکار میں مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.