عبدالقدوس بزنجو کاہرنائی میں متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے مزدورں کو باحفاظت نکالنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار

0 312

کوئٹہ 26 مارچ۔وزیراعلیٰبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں متاثرہ کوئلہ کان میں پھنسے مزدورں کو باحفاظت نکالنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار اور اللہ تعا لیٰکا شکر ادا کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰنے محکمہ معدنیات اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں اور آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی لوگوں کو خراج تحسین کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں کو 106 گھنٹے بعد زندہ سلامت ریسکیو کر لینا معجزہ سے کم نہیں وزیراعلیٰ نے متاثرہ کان کو سیل کرنے اور کان مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ معدنیات کو صوبے کی تمام کوئلہ کانوں کا سروے کرکے حفاظتی اقدامات کا جائیزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئیکہا ہے کہ جن کوئلہ کانوں میں کان کنوں کے تحفظ اور صحت و سلامتی کے انتظامات نہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئلہ کانوں میں حفاظتی اقدامات کرنا مائن اونرز کی زمہ داری ہے مائن اونرز غریب کان کنوں کی محنت کے باعث کثیر سرمایہ کماتے ہیں اور اپنے خاندانوں سے دور غریب محنت کش اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مائن اونرز کو مالی فائدہ پہنچاتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ مائن اونرز کا فرض اور زمہ داری ہے کہ وہ کان کنوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں وزیراعلء نے محکمہ معدنیات کو کوئلہ کانوں کی انسپکشن کر کے فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.