سوراب میں زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق۔

0 129

پولیس زرائع کے مطابق نیچاری اور میروانی قبائل کے دو گروہوں کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا،اتوار کے روز دونوں گروہوں کے مابین مسلح تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے حاجی عبدالخالق میروانی نامی شخص شدید زخمی ہوگئے جنہیں خضدار منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سوراب امیرحمزہ لہڑی کی سربراہی میں پولیس انتظامیہ جائے وقوع پر پہنچ گئی،ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے سوراب پولیس ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.