صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور مساجد کا دورہ کیا

0 154

کوئٹہ :۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور مساجد کا دورہ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی مساجد میں صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر علمائے کرام اور عوام کے مشکور ہیں۔ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ باعث تشویش ہے،لاک ڈوان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں ہم سب کی عافیت ہے،احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی اس موذی وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس عبد الرزاق چیمہ اور ایس ایس پی آپریشنز طارق مستوئی بھی موجود تھے، تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے صوبائی وزیرداخلہ کو بتایا کہ جن مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا،ان کے منتظمین سے دوبارہ بات چیت کی جائے گی اور انہیں کورونا وائرس کے پھیلا¶ کے پیش نظرحکومتی ہدایات اور ان پر عملدرآمد کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کی کہ پولیس عوام الناس میں ماسک کے استعمال اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اہمیت کو اجاگر کرے جسکا بنیادی مقصد عوام کی صحت کا تحفظ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.