اکشے کورونا کے مریضوں کیلیے مسیحا بن کر سامنے آگئے
اکشے کورونا کے مریضوں کیلیے مسیحا بن کر سامنے آگئے
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کروڑ کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کورونا ریلیف ورک کے لیے کرکٹر گوتم گمبھیر کی این جی او کو ایک کروڑ روپے دینے
کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر مدد ایک امید کی کرن ہے، آپ کی مدد کا شکریہ۔اکشے کمار نے کرکٹر گوتم گمبھیر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی میں ایک مشکل صورتحال ہے، مدد کرکے خوشی ہوئی، خواہش ہے کہ ہم بہت جلد اس صورتحال سے باہر نکل آئیں۔