صحافیوں کی قتل اور خوف ہراس سے صحافت کی آزادی سلب کیا جارہا ہے ،مفتی شفیع الدین

1 380

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالاحد کبدانی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کوئٹہ صحافی عبدا لواحد رئیسانی کے قتل اور ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ کے شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا ک

ہ کہ صحافیوں کی قتل اور خوف ہراس سے صحافت کی آزادی سلب کیا جارہا ہے جمہوری دور میں صحافیوں پر بیہمانہ وار حکومت کی ناکام کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے صحافیوں کی تحفظ میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی جمہوری ادوار میں اب تک بیسیوں صحافی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ لیکن آج تک کسی ایک صحافی کے قاتلوں کا تعین نہیں

ہو سکا۔حکومت کے بے حسی اور بے بسی سےصحافیوں کو قتل اور ہراساں کیا جائے انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خاموش کرانا آمریت پسندی کو فروغ دینے کی مترادف ہے ملک میں دباؤکی تحت انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے ملکی اورقومی مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہی ہیں سچ کی آوازکو دبانا اس ملک کو برسوں سے لاحق ہے دستور میں آزادی اظہار رائے کی ضمانت دی گئی ہے۔ جہاں بات کہنے کے حق کو بنیادی حقوق میں شامل کیا گیا ہے اور جہاں صحافت کو ہر طرح کی پابندیوں سے آزاد رکھنے کا عہد کیا گیا ہے۔ اب یہ صرف کاغذ تک محدود کرنے کی کوشش ہے آزادی صحافت کا معاملہ امتحان سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی جان ومال کو تحفظ دیا جائے اور قتل میں ملوث مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچائے

You might also like
1 Comment
  1. […] (ویب ڈیسک)ممتاز قبائلی رہنماء و چیف ایڈیٹرروزنامہ صحافت کوئٹہ ملک نعیم خان کاکڑ نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.